لوگ پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔۔ افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنے آخری انٹرویو کے دوران رو پڑے

image

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان آج اپنے کیرئیر کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف ابو ظہبی کے میدان میں کھیل رہے ہیں۔ آج کا دن ان کے لیے کافی بھاری اور دکھ سے بھرپور ہے۔

اصغرافغان نے اپنے آخری انٹرویو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا،لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرےپاس کوئی جواب نہیں۔

افغان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے، ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی گیا، اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اصغر افغان کی جانب سے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے انٹرنیشنل اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی گئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.