بھارت کو پھر شکست کا سامنا: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ سمیت کھلاڑیوں کے چہرے بھی اتر گئے ، دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل

image

بھارٹی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنا دوسرا میچ بھی ہارنے کو ہے جس پر بھارتی شائقین سمیت کھلاڑیوں کے چہرے بھی اتر گئے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کے راکٹ چلائے جا رہے ہیں۔

شروعات میں تو بھارتی بیٹنگ لائن اپ اچھی کھیلتی دکھائی دی مگر بعد میں ان کی مضبوط بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز اسکور کر سکی۔

وہیں خراب بیٹنگ پر بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

خیال رہے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے جس کے بعد دوسری اننگز میں کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی ایک اور شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شئیر کی جس میں کوہلی آئی پی ایل میں اور ورلڈ کپ میں کا موازنہ کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بھارتی ٹیم کے کوچ راوی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ " اس تصویر کو عنوان دیں"۔

ٓ

آج کے میچ میں بھارتی ٹیم نے کرکٹ کا ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی 10 اوورز یعنی 60 گیندوں پر ایک بار بھی باؤنڈری نہیں لگا سکے۔ ساتویں اوور سے 17ویں اوور تک بھارتی کھلاڑی بہت محتاط کھیل پیش کرتے رہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.