گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد جہاں کسی نے خوشی منائی وہیں پڑوسی ملک انڈیا میں سوگ کا سماں رہا۔
وہیں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی جانب سے بھارت کو ٹرالنگ بھی کی گئی۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا ہےکہ انہوں نے ابھی ابھی ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کا گانا سنا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ میں نے ابھی ابھی ' (“someone please call 911, I’m in trouble I’m in really big trouble) 'برائے مہربانی کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بہت بڑی مصیبت میں ہوں کا مشہور گانا سنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ الفاظ ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں جبکہ 911 امریکہ میں کسی ہنگامی صورتحال میں ملایا جانے والا ہیلپ لائن نمبر ہے۔
ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ کے نیچے بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے میمز کا سیلاب آگیا ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کھا چکا ہے جس کے بعد اب اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔