کرکٹ اور نماز باجماعت ساتھ ساتھ ۔۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی وائرل ہوتی ویڈیوز، غیر ملکی کوچز بھی تعریف پر مجبور ہو گئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم عام طور پر اپنی فتح یا کسی تنازع کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں رہتی ہے۔ چاہے محمد عامر کا معاملہ ہو یا پھر عماد وسیم کا، اسی طرح ٹیم کے اندر اختلافات ہوں، میڈیا خوب خبروں کو اہمیت دیتا ہے۔ لیکن پاکستانی ٹیم کے اس مثبت پہلو پر کوئی نظر نہیں ڈالتا ہے جس پر ڈالنی چاہیے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر آپ کے لیے لائی ہے، جس میں آپ کو کہ پاکستانی ٹیم انٹرویو چھوڑ سکتی ہے، مگر نماز کو نہیں چھوڑتی، کچھ ایسے لمحات ہی آپ تک شئیر کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بشمول شاہین آفریدی، شاداب خان، رضوان دیگر کھلاڑی نماز ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹریننگ کے موقع پر گراؤنڈ میں موجود ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی سرپرستی میں نماز ادا کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے تین نمازی تھے، پھر دیکھتے ہی دیھکتے کئی کھلاڑی آ گئے۔
جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے محمد رضوان پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے اپنے رب کے حضور ہیں۔ محمد رضوان سمیت پاکستان ٹیم کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو نماز کے اوقات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان سب کچھ چھوڑ کر کرکٹ یونیفارم میں ہی اللہ کے حضور نماز ادا کر ہے ہیں۔
یہ ویڈیو بھی کچھ منفرد ہے کیونکہ پوری ٹیم ایک ساتھ نماز ادا کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر قومی ٹیم ٹریننگ کر رہی تھی، لیکن نماز کے وقت نماز کا اہتمام کیا ہے اور ایک دو لوگوں نے نہیں بلکہ دو صفوں پر مشتمل نماز پڑھی گئی۔
اس سے پہلے بھی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں سرفراز احمد کی سربراہی میں ٹیم نے ٹریننگ کے وقفے میں نماز باجماعت ادا کی تھی۔ باجماعت نماز کے فوائد: نماز باجماعت پڑھنے کے ویسے تو ہر طرح سے فوائد ملتے ہیں، لیکن عالمی مقابلوں میں نماز ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جب آپ ایک ساتھ کوئی کام کرتے ہو، تو اس سے آپس میں بھی اتحاد اور محبت پیدا ہوتی ہے۔ نماز ایک ایسی عبادت ہے جو کہ اپنے رب سے بات چیت کا ایک ذریعہ ہے مگر جب آپ باجماعت نماز ادا کرتے ہیں، تو آپس میں یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے۔
جبکہ ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے، نماز ہر ایک شخص کو اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ ہم سب ایک ہی ہیں، رنگ نسل سے بالاتر ہو کر ایک مقصد کے لیے محنت کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، ان کا حوصلہ اور یقین پختہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی کہ نماز انسان کو اپنے رب کے قریب کرتی ہے اور اسے ذہنی سکون بخشتی ہے، جس سے انسان مثبت سوچ کے ساتھ اپنا کام کرتا ہے۔
ہیڈ کوچ میتھیو ہائڈن کا کہنا ہے کہ ہر دن ٹیم میں الگ ہی نظم و ضبط ہوتا ہے۔ پوری ٹیم ایک ساتھ نماز پڑھ رہی ہے، یہ تجربہ میں لیے منفرد رہا ہے۔ ایک ثقافتی تجربہ ہے جو کہ مجھ پر پُر اثر رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.