گذشتہ روز ابو ظہبی کے میدان میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اصغر افغان نے اپنا آخری میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا۔
اپنے آخری میچ میں اصغر افغان کافی افسردہ دکھائی دیئے کیونکہ وہ 13 سال افغانستان ٹیم کا حصہ رہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اصغر افغان نے پاکستان سے شکست پر انتہائی دل شکستہ انداز میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا اور اس شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔
اصغر افغان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب مجھے ریٹائر ہونا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے جب کہ بہت لوگو ں نے مجھ سے اس وقت ریٹائرمنٹ پر سوالات کیے مگر میں اس کے سوالوں کے جواب دینے سے قاصر ہوں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست سے دو چار کیاتھا جس میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔