ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دینے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا اگلا شکار نمیبیا ہوگا، لیکن مخالف ٹیم کو کمزور سمجھنا پاکستانی ٹیم کی غلطی ہوگی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام بابر اعظم کے ایک بیان سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جس میں آپ کو بتائیں گے کہ بابر اعظم نے ٹیم کو کیا نصیحت کی ہے اور ٹیم میں کون سی دو بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
بابر اعظم نے گزشتہ دنوں بھارت سے جیتنے پر بھی ٹیم کو نصیحت کی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں رہی تھی۔ اس بار بھی بابر کی جانب سے ٹیم کو کچھ اہم پوائنٹس سے متعلق بتایا ہے۔
بابر کا کہنا تھا کہ جیت کے غلطیکو برقرار رکھنا ہے، مخالف ٹیم کو موقع دیا تو وہ آپ سے میچ چھین سکتا ہے۔ ہمارا عزم یہی ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم بنائیں۔
جبکہ نمیبیا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ حسن علی اور عماد وسیم کی جگہ وسیم جونئیر اور محمد نواز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے پاکستانی ٹیم کا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف آج شام کو کھیلا جائے گا۔ ہماری ویب ڈاٹ کام اس میچ سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کرتی رہے گی۔