نمیبیا نے پاکستان کو ہاتھی دینے سے انکار کر دیا تھا اور ۔۔ آج پاکستان جس ٹیم کے خلاف میچ لڑے گا، اس کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج نمیبیا سے مقابلہ ہے، ورلڈکپ میں شاید نمیبیا کا نام پہلی بار سننے کو مل رہا ہے۔ پاکستان اور نمیبیا کا میچ کچھ وجوہات کی بنا پر منفرد ہونے والا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نمیبیا کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ ملک کہاں واقع ہے اور دیگر معلومات بھی فراہم کریں گے۔

نمیبیا کو ماضی میں جنوب وسطی افریقہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ایک ساحلی ملک ہے، نمیبیا میں ساحل سمندر بھی موجود ہے جو کہ اس ملک کی خوبصورتی کو ابھارتا ہے۔
لفظ نمیبیا بھی تاریخی حیثیت رکھتا ہے، دراصل نمیبیا لفظ نمیب سے لیا گیا ہے، اور نمیب نمیبیا کا تاریخی صحرا ہے، جسے صحرائے نمیب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ صحرا ہزاروں سال پرانا ہے اور اپنی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ رقبہ کے لحاظ سے نمیبیا پاکستان سے زیادہ ہے، مگر آبادی صرف 22 لاکھ ہے، جو کہ پاکستان کے راولپنڈی شہر کی آبادی جتنا ہوگا۔
نمیبیا میں کرکٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا، مگر آج کرکٹ کے میدان میں اپنا نام بنانے والے نمیبیا میں ایک وقت تھا جب لوگوں کو پابند سلاسل کر دیا جاتا تھا۔ لیکن پھر پہلی جنگ عظیم کے بعد جب افریقن اس علاقے میں آئے تو کرکٹ کو فروغ ملنا شروع ہوا۔
یہ بھی ایک دلچسپ بات ہے کہ نمیبیا کا 40 فیصد حصہ جنگلی حیات کے لیے مختص ہے اور وہاں وائلڈ لائف کے اہلکار جنگلی حیات کو سنبھال رہے ہیں۔ یہاں یہ بات جان کر بھی آپ کو حیرانی ہوگی کہ نمیبیا نے پاکستان کو ہاتھی دینے سے انکار کر دیا تھا، 2019 میں پاکستان کی جانب سے ہاتھی مانگنے کی درخواست دی گئی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.