پاکستان بمقابلہ نمیبیا: بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو بڑا ہدف دے ڈالا ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ پچاس سے زائد رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

خیال رہے آج کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.