پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیمیبیا کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ عصاب شکن مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دیکھائی اور 45 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔
قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بناکر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5
گیندوں کے مہمان ہی بن سکے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
ان کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔
اس کے علاوہ نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویسا 43 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ کریگ ولیمز 40 اور اسٹیفن بارڈ نے 29 رنز بنائے۔
ادھر حسن علی، حارث رؤف، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔
شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابلِ شکست ہے، اس نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔