میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم نیمیبیا کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم گئی تو ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ کرکٹ سے ہم دوستی کا پیغام اچھے طریقے سے دے سکتے ہیں کیونکہ گزشتہ رات پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیمیبیا کو ہرا تو دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ پوری دنیا کے دل بھی جیت لیے۔

ہوا کچھ یوں کہ میچ جیتنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی ٹیم نیمیبیا کے ڈریسنگ روم میں ٹیم مینیجر کی سربراہی میں خود چلی گئی اس وقت پوری ٹیم جس میں محمد حفیظ ، شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان،حسن علی، حارث رؤف، فخر زمان اور شاداب خان سر فہرست ہیں۔ ٹیم مینیجر نے ڈریسنگ روم میں جاتے وقت ہلکا سا دروازہ بجایا۔

اور کہا کہ ہیلو، تمام ٹیم ممبران کو ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو، آپ نے آج بہت زیادہ اچھا میچ کھیلا ہے اور ہمیں امید ہے آپکا مستقبل بہت روشن ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس میں مصحافہ کیا اور گلے بھی ملے۔ اور جاتے جاتے ایک ساتھ سیلفیز بھی کھینچوائیں۔

واضح رہے کہ اس موقعے پر نیمیبیا کے ڈریسنگ روم میں ماحول بہت اچھا تھا کیونکہ ڈیوڈ ویسا جو کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر سے کھیلتے ہیں وہ نیمیبیا کی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ دیگر ٹیم ممبران کو بھی پاکستانی کھلاڑی جانتے تھے تو دونوں ٹیموں میں بہت اچھا رویہ دیکھا گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.