آج بھارت اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ جیسا کہ سب ہی کومعلوم ہے کہ بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کا موقع تقریبا ختم ہوچکا ہے اور سیمل فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھارت کو آج کے میچ سمیت باقی میچوں میں اچھے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی جو کہ آسان نہیں۔
افغانستان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کی تگڑی ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
انضمام الحق افغانستان کے سابق ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے نجی ٹی وہ چینل کے پروگرام میں کہا کہ افغانستان اِنڈیا کو شکست سے سکتا ہے مگر اب بھارت دباؤ کا شکار نہیں ہے، اس لیے اب وہ پریشر سے نکل کر اپنے جارہانہ کھیل کا مظاہرہ پیش کرے گا۔ انضمام کا کہنا تھا یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔
دوران پروگرام سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کر ہے ہیں اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور افغانستان کا اگلا میچ آج شام ابو ظہبی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔