بھارت خوفزدہ ہے مگر راشد خان نے بھارت کیخلاف میچ سے پہلے افغان عوام سے کیا اپیل کردی؟

image

بھارت اور افغانستان کا میچ آج ہونے والا ہے جس سے قبل بھارتی سورماؤں پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تلوار لٹکی ہوئی ہے چونکہ بھارت نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خود بھارتی شائقین اپنے کھلاڑیوں کو غیر ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

آج کا میچ افغانستان سے ہے اور افغان اسپنر راشد خان نے میچ سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے افغان بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ: '' میچ دیکھنے کے لئے سرف وہی لوگ آئیں جن کے پاس ٹکٹ ہیں، کیونکہ گذشتہ میچ میں پورا گراؤنڈ ایسے لوگوں سے بھر چکا تھا جن کے پاس ٹکٹ نہیں تھے جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، ایسے اچھا نہیں لگتا، میں اسٹیڈیم کے حالات دیکھ کر کافی مایوس ہوا تھا۔ اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اسٹیڈیم میں آنا ہوگا۔ ''

واضح رہے کہ آج کے میچ سے بھی بھارت خوفزدہ ہے اور ٹیم منیجمنٹ کے لوگ اپنی ٹیم کو سمجھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہ لیں، لیکن کس کی ہوگی جیت اور کون جائے گا ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر، جاننے کے لئے hamariweb.com کے ساتھ جُڑے رہیئے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.