باجی گیند تو دے دو ۔۔ میچ کے دوران لڑکی نے گراؤنڈ میں آکر گیند ہی چھپا دی، پھر کیا ہوا دیکھیے

image

پاکستان اور نمیبیا کا میچ کافی منفرد تھا، اگرچہ میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی، مگر پاکستانیوں نے اس میچ کو خوب انجوائے کیا۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کچھ ایسا ہی بتائیں گے جو آپ کو بھی ہنسا دے گا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور نمیبیا کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران گیند شائقین میں جا گری۔ گیند کو دیکھ کر پاکستانی شائقین گیند کی جانب کو بڑھے۔ لیکن پاکستانی لڑکی نے گیند کو پہلے ہی اٹھا لیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیند کو ہاتھ میں لیے لڑکی گراؤنڈ کے آس پاس گھوم رہی تھی، گویا اسے سونا مل گیا ہو اور وہ بہت خوش ہو۔
کیمرے کی آنکھ بھی اسی لڑکی کو فوکس میں رکھے ہوئے تھی۔ بعد ازاں اسٹیڈیم کے والنٹیئر نے آکر لڑکی سے گیند لی اور شائقین کو ایک طرف ہونے کو کہا۔ لڑکی کے انداز سے معلوم ہو رہا تھا جیسے وہ گیند نہیں دینا چاہتی تھیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.