پاکستان کی آن مان شان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹویٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کاہ کہ یہاں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ میری بیٹی کا اکاؤنٹ نہیں اور میری کسی بیٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
اس لیے اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرح کے اکاؤنٹس سے جاری ہونے والی تمام معلومات اور خبروں کو نظر انداز کریں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بتا دنیا بھی بہت ضروری ہے کہ جس جعلی اکاؤنٹ کی تصویر شاہد خان آفریدی نے تصویر شیئر کی اس میں لکھا ہے کہ یہ انکی بیٹی کا اصل اکاؤنٹ ہے۔
اس کے علاوہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں، سب سے بڑی بیٹی کا نام انشاء آفریدی اور سب سے چھوٹی بیٹی کا نام عروہ ہے جو کہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔
اور شاہد آفریدی بھی اکثرو اوقات اپنی بیٹیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں مزید یہ کہ لالا کی بیٹیاں اکثر اپنے بابا کو سپورٹ کرنے کیلئے کرکٹ گراؤنڈ میں دیکھائی دیتی ہیں۔