سردی کی آمد ملک بھر میں ہوچکی ہے۔ کہیں کم تو کہیں زیادہ۔ ساتھ ہی موسم کے حساب سے کپڑوں کی کلیکشن بھی مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔ معروف برانڈز بھی خوب میدان میں آگئے ہیں۔ کوئی سستی ونٹر سیل دے رہا ہے تو کوئی اس انداز میں اشتہار سازی کر رہا ہے ۔
لیکن اشتہار سازی میں منفرد انداز کی تخلیق کرنے والا معروف برانڈ اس وقت ثناء سفینہ ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ونٹر کلیکشن کی تصویر ویب سائٹ پر پوسٹ کیں تو سوشل میڈیا پر مزاحیہ کمنٹس کا طوفان آگیا۔
کوئی کہہ رہا ہے کہ 3 ہزار کا جوڑا پہن کر ماڈل دودھ خرید رہی ہے وہ بھی بازاری گوالے سے جبکہ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس تصویر میں گوالے نے بھی ثناء سفینہ کا جوڑا پہن رکھا ہے جسکی قیمت 3 ہزار سے زائد ہے۔
مذید تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ماڈل اور بھٹہ بیچنے والا بھی انہی کے مہنگے جوڑے پہنا ہوا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ creativity کا اعلیٰ مقام ہے، آخر چیزیں بیچنے کی خاطر اس قسم کی اشتہار سازی کیا سوچ کر کی جبکہ نہ تو کوئی عام گھریلو خاتون اتنے مہنگے کپڑے گھر میں پہن کر گھوم سکتی نہ بھٹے والا اور گوالا۔