الٰہ دین اور اُڑنے والا قالین ۔۔ دیکھیئے یہ شخص کیسے اُڑنے والے جادوئی قالین پر سیر سپاٹے کر رہا ہے؟

image

آپ نے بچپن میں الہ دین اور اُڑنے والے قالین کی کہانی تو سنی ہی ہوگی لیکن کیا واقعی اُڑنے والا قالین موجود ہے؟ مگر ایک شخص کو ایسا ہی قالین مل گیا ہے اور وہ اس پر سیر سپاٹے بھی کر رہا ہے۔

جی ہاں! سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص الہ دین کے روائتی لباس میں ملبوس اُڑنے والے قالین پر کھڑا شہر کی گلیوں بازاروں یہاں تک کہ سمندر کے پانی پر بھی قالین پر کھڑا ہو کر اُڑ رہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں اور سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے آخر اس شخص کو ایسا کون سا الہ دین کا چراغ مل گیا جو اسے چراغ سے نکلنے والے جِن نے اُڑنے والا قالین دے دیا اور اس نے گلی گلی قالین پر سوار ہو کر اُڑنا شروع کر دیا۔

اس ویڈیو کے پیچھے کی اصل کہانی کیا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

الہ دین اور اُڑنے والے قالین کے پیچھے کی کہانی

دراصل دوستوں اس کے پیچھے کی کہانی کچھ اور ہے جو ہم آپ کو بتائیں گے، یہ ویڈیو ایک امریکی یوٹیوبر کی ہے جس نے کچھ نیا کر دِکھانے کے خاطر ای فوائل بورڈ کے نیچے پہیئے لگا کر اسے قالین سے اس طرح ڈھک دیا کہ دیکھنے والوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ قالین اُڑ رہا ہے۔

اس یوٹیوبر اور اس کی ٹیم نے اپنی مہارت سے ای فوائل بورڈ کو کچھ اس طرح کا فریم بنا کر تیار کیا ہے کہ یہ نہ صرف زمین پر بلکہ پانی پر بھی اُڑتا ہوا معلوم ہو رہا ہے اور اسے قالین سے ڈھک کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا کہ جیسے واقعی الہ دین اور اُڑنے والا قالین آ گیا ہو۔

اس اڑتے قالین اور الہ دین کو گلی اور بازاروں میں دیکھ کر جہاں سب ہی حیران رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو بےحد پسند کی جا رہی ہے اور صارفین اس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.