ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

image

عوام کے لیے اچھی خبر آگئی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پیٹر ولیم ڈویژن سے معاملات پانے کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طےپانے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ڈیلرز مارجن میں 25 فیصداضافہ مارجن میں ہونےوالی تاخیر کو کور کرےگا اور ای سی سی میں مارجن 25 فیصد ‏اضافے کو سپورٹ کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن ‏اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائے گا۔

مزاکرات طے پانے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی ‏دستیابی یقینی بنانے بھی کہا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.