دنیا کی 5 بڑی کمپنیوں کے سی ای او بھارتی ہیں۔۔۔ مگر کوئی بھی ایک پاکستانی کیوں نہیں؟

image

آپ نے بھی یہ خبر پڑھی ہوگی کہ گزشتہ روز ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدے کو چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ نئے آنے والے سی ای او کا نام بھی بتا دیا، جو کہ ایک بھارتی نژاد امریکی پیراگ اگروال ہیں۔ اس خبر کے بعد کچھہ سوالات ذہن میں آتے ہیں کہ عالمی سطح پر دنیا کی بڑی کمپنیوں میں کوئی پاکستانی سی ای او کیوں نہیں ہے؟

اگر آپ مثال کے طور دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سی ای او کو دیکھیں تو سب بھارتی ہیں۔ جن میں گوگل کے سندر پچائی، مائیکروسافٹ کے ستیا ناڈیلہ سمیت دیگر بھارتیوں نے بڑی بڑی پوزیشن حاصل کر رکھی ہیں۔

تو کیا پاکستانیوں کے پاس صلاحیت نہیں یا پھر وہ اس قابل نہیں ہے کہ عالمی سطح پر بڑی کمپنیوں کے سی ای او بن سکے؟ آج ہم جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر وجہ کیا ہو سکتی۔

آبادی

ایک اندازے کے مطابق بھارت کی کل آبادی 1 ارب 30 کروڑ سے زائد ہے، جبکہ پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ تاہم آبادی کا زائد ہونا ایک وجہ ہو سکتی۔

مڈل کلاس فیملیز

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 30 کروڑ کی آبادی مڈل کلاس فیملیز سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کی بات کی جائے تو ایک اندازے کے مطابق 5 کروڑ افراد ایسے ہیں جو ماہانہ 300 ڈالر جو کہ پاکستانی 50 ہزار روپے کماتے ہیں۔ ایسے میں کم آمدنی ہونے کے باعث والدین کیلئے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا ناممکن ہو جاتا ہے۔

بڑے تعلیمی ادارے

ایک وقت تھا جب باہر سے لوگ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا کرتے تھے، مگر آج کی بات کی جائے تو پاکستان کی کوئی بھی ایک اعلیٰ تعلیمی درسگاہ نہیں جس کا نام عالمی سطح پر 500 یونیورسٹیز میں آتا ہو۔

اس کے برعکس بھارت کی طرف نظر دوڑائی جائے تو کہی یونیورسٹیز ہیں جو عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں۔ جن میں مشہور ترین آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم سمیت دیگر یونیورسٹیز عالمی رینکنگ میں نظر آتی ہیں۔

کنکشن

دنیا بھر میں بھارتی بڑی بڑی پوزیشن پر موجود چائیے وہ کاروباری شعبہ ہو، تعلیم یا پھر میڈیا ہر جگہ بھارتی ضرور نظر آئے گا۔ اسی طرح کسی بھی شخص کو آگے جانے کیلئے کسی سرپرستی، نیٹ ورکنگ یا پھر کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ایسے میں کسی بھی نئے بھارتی کیلئے اس شعبے کے اعلیٰ پروفیشنل سے تعلقات بنانا آسان ہو جاتا ہے۔

پاکستانیوں کا عالمی سی ای او کی پوزیشن پر نہ آنے کی وجوہات بہت سی ہوسکتی ہیں۔ البتہ اگر پاکستان کو اس مقابلے میں بھارت کو پیچھے چھوڑنا ہے تو اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا اور تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.