کھانا پکانے میں مشکل ہوتی ہے تو۔۔ جانیں ایسی سستی چیز کے بارے میں جو چولہے کے بغیر کھانا گرم بھی کرے اور پکائے بھی

image

سردی میں کھانا گرم کرنے کے لئے بار بار چولہا جلانا کوفت میں مبتلا کردیتا ہے اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کھانا گرم کرنے کا مسئلہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ لیکن ہم آپ کو ایک ایسی چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

الیکٹرک ہاٹ پلیٹ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ہاٹ پلیٹ بجلی سے چلتی ہے۔ یہ چولہے کی طرح کھانا گرم کرتی ہے لیکن سوئی گیس کے بغیر ہوتی ہے اس لئے اس میں آگ کے بغیر کھانا پکتا ہے۔

اس میں کھانا پک بھی سکتا ہے

الیکٹرک ہاٹ پلیٹ باقاعدہ چولہا نہیں ہے بلکہ ایک پلیٹ ہے جو بجلی کی طاقت سے کھانے کو گرم کرسکتی ہے۔ اس ہاٹ پلیٹ میں اگر چاہیں تو کھانا پکایا بھی جاسکتا ہے لیکن عام چولہے کی نسبت اس میں زیادہ دیر لگ سکتی ہے۔

احتیاط

بجلی سے چلنے کی وجہ سے اس میں اسی طرح کی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ بجلی کے باقی اپلائینسز میں لیکن ہاٹ پلیٹ بذات خود ایک محفوظ اپلائنس ہے جو کھانا گرم کرنے اور پکانے میں بغیر گیس کے کافی کارآمد ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.