موٹرولا کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک جاری

image

موٹرولا کمپنی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس کو موٹو ایچ ایکس 30 کے نام سے متعارف کرایا جائیگا۔

اس فون میں سیلفی کیمرا 60 میگا پکسل کا ہوگا جو کہ انڈر ڈسپلے ہوگا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا۔

اس حوالے سے کمپنی کے جنرل منیجر نے اس فون کی تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ طرز کے فون کی تیاری کا انتخاب کافی چیلنجنگ تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈر ڈسپلے فرنٹ کیمرے کے حوالے سے کئے جانے والے سروے سے موٹو ایچ ایکس 30 کی تیاری بہترین ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس فون میں اور بھی مزید حیران کن فیچرز ہیں جس کے لئے اس کی لاچنگ کا انتظار کرنا ہوگا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.