4 چیزیں جو آپ ہوٹل سے گھر بھی لے جاسکتے ہیں۔۔ ہوٹل کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

اکثر لوگ جو سفر کے شوقین ہوتے ہیں یا کاروبار کرنے والے حضرات اکثر ہوٹلوں میں ٹہرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہوٹل میں رہنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہاں ملنے والی اکثر چیزیں آپ اپنے ساتھ گھر بھی لے جاسکتے ہیں۔

4 چیزیں جو ہوٹل سے لے جاسکتے ہیں

ہوٹل سے جو چار چیزیں آپ اپنے گھر لے جاسکتے ہیں ان میں صابن، شیمپو اور کنڈیشنر، کافی اور کھانے پینے کے ساشے اور کاپی پینسل وغیرہ ہیں۔ یہ چیزیں عام طور پر ہوٹل میں آنے والے ہر کسٹمر کو دی جاتی ہیں اور ان کے لے جانے پر نہ ہی کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے اور نہ چیکنگ البتہ اگر کسی ہوٹل کے اصول الگ ہوں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا

وہ چیزیں جو ہوٹل سے نہیں اٹھائی جاسکتیں

البتہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ہر کسٹمر کو دی تو جاتی ہیں لیکن وہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ان چیزوں میں بستر کی چادریں، تولیہ، باتھ روب، ہینگر، بوتلیں، جگ، گلاس اور الیکٹرانک کا سامان شامل ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.