تصویری پہیلیوں کا سلسلہ انٹرنیٹ پر چلتا ہی رہتا ہے۔ کسی تصویر میں کوئی چھپی چیز تلاش کرنی پڑتی ہے تو کسی میں کوئی غلطی۔
صارفین اس طرح کی تصویروں میں اپنا ذہن اور اپنی آنکھیں دوڑاتے ہیں تاکہ جواب معلوم کیا جا سکے۔
'ہماری ویب' ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ تصویر لے کر حاضر ہوئی ہے جس کا جواب آپ نے کم وقت میں دینا ہے۔
اوپر دی گئی تصویر میں 9 لڑکیاں تصویر بنوا رہی ہیں۔ ہر کوئی اپنے اپنے الگ الگ پوز کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا رہا ہے۔
لیکن اس فوٹو میں کہیں نہ کہیں گڑبڑ ضرور ہے جو آپ کو دکھائی نہیں دے رہی ہے۔جس کا جواب ہمیں آپ دیں گے۔
چاروں جانب دیکھیں اور بتائیں کہ تصویر میں اِن 9 لڑکیوں کے علاوہ بھی اس گروپ میں ہے جو دکھائی نہیں دے رہا؟
کیا آپ مذکورہ تصویر میں کچھ تلاش کر پائے؟ اگر نہیں تو آیئے ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔
تصویر کو غور سے دیکھیں تو وہ لڑکیاں جو پول کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں، ان دونوں پول کے درمیان میں ایک سیاہ فام شخص بھی موجود ہے جو ایک بار میں دیکھنے میں نظر نہیں آیا۔