زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے صارفین پریشان

image

انٹرنیٹ کے بغیر اب کسی بھی چیز کا تصور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ آج کے انسانوں کے لیے اہم ترین ضرورت اور لوگوں سے روابط قائم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

تھوڑی دیر کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوجائے تو صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ آج بھی انٹرنیٹ کی رفتار زیرسمندر میں فالٹ آنےسے کم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بحریہ ہند میں زیرِ سمندر انٹرنیشنل انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آنے کے باعث پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند کے ایک مقام پر خرابی پیدا ہونے سے بعض انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ کام کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انٹرنیٹ کے نظام میں اضافی ایڈ ہاک بینڈ وتھ شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے اس وقت تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.