ڈاکٹر نے آدمی کے کان میں 3 دن سے موجود زندہ لال بیگ نکال لیا.. اتنے دن تک وہ شخص کس حال میں رہا؟

image

کان میں پانی چلا جائے تو بہت بے چین ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کو تو باقاعدہ درد بھی ہوتا ہے لیکن اگر کسی کے کان میں کیڑا گھس جائے اور وہ زندہ بھی ہو تو؟

کوئی چیز حرکت کرتی محسوس ہورہی تھی

ایسا ایک واقعہ ہیش آیا نیوزی لینڈ میں رہنے والے زان ویڈنگ کے ساتھ جن کے کان میں کچھ دنوں تک درد ہوا اور کسی چیز کی حرکت محسوس ہوئی تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئے۔

کان میں لال بیگ تھا

پہلے پہل تو ڈاکٹر نے یہی سمجھا کہ زان کے کان میں پانی چلا جانے کی وجہ سے ایک کان بند ہوگیا ہے اور درد ہورہا ہے۔ ڈاکٹر نے دوائیں دیں لیکن زان کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو انھوں نے ای این ٹی سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر زان کے کان کا معائنہ کرتے ہوئے اچھل پڑا اور انھیں بتایا کہ ان کے کان میں ایک کیڑا موجود ہے وہ بھی زندہ۔ بعد ازاں وہ کیڑا نکال لیا گیا جو ایک لال بیگ تھا۔ زان نے کیڑے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

[img]

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.