خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے اور جھریاں بھی۔۔ جانیں کالے چنے صحت کے لئے کیوں ضروری ہیں؟

image

ذائقے دار کالے چنے صحت کے بھرپور وسائل سے مالامال ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو بھی ابلے چنے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کالے چنوں میں آئرن، مینگنیج اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کالے چنوں کے ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ اپنی صحت کو لاحق مسائل کو کم کرسکتے ہیں۔

خون کی کمی

چونک کالے چنوں میں آئرن موجود ہوتا ہے ہے جو ہیموگلوبن (خون کا اہم جز) بناتے ہیں اس لئے یہ ایسے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو خون کی کمی کا شکار ہیں۔ کوشش کریں کہ کالے چنوں کو ابال کر ہلکا نمک کالی مرچ چھڑک کر استعمال کریں یا پھر حسبِ ذائقہ چاٹ بنا کر کھا لیا کریں۔

قبض دور کرنے کے لئے

کالے چنوں کو دھو کر رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ صبح چنوں میں ادرک کا پاؤڈر اور زیرہ چھڑک کر کھا لیں اور پانی پی لیں۔ یہ قبض کشا ہونے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ کالے چنے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

چنے کا ماسک

جنگ اخبار میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کالے چنوں کا امسک بنا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے کالے چنے کو پس کو چٹکی بھر ہلدی ملائیں۔ یہ ماسک صبح چہرئ پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے کے بعد چہرہ تازے پانی سے دھو لیں۔ یہ نسخہ داغ دھبے مٹانے، رنگت نکھارنے کے علاوہ چہرے سے جھریاں کم کرنے میں بھی موثر ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.