بخار، سر درد کی دوا مارکیٹ سے غائب ۔۔ ایسی کیا وجہ تھی جس کی وجہ سے ادویات مارکیٹ سے غائب ہوئیں؟

image

پاکستان میں مختلف وجوہات کی بنا پر کئی اشیاء کی قلت اور ذخیرہ اندوزی دیکھنے میں آتی ہے، چاہے چینی ہو، گندم ہو یا پھر ادویات کئی اشیائے خوردنوش کی چیزیں خبروں کی زیت بن چکی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ بخار اور سر درد کے لیے استعمال کی جانے والی مشہور دوا کس طرح مارکیٹ سے غائب ہو رہی ہے۔

خبر سامنے آئی ہے کہ بخار، سر درد اور جسم میں درد کے لیے استعمال کی جانے والی دوا پیراسٹامول فارمولے کی ادویات مارکیٹ سے اچانک غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 500 فیصد بڑھا دی گئی ہیں جس کا اثر پاکستان میں بھی ادویات کی قلت کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل یہ قلت اس وجہ سے ہو رہی ہے کیونکہ کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں آنے والی اس تبدیلی کی وجہ سے ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔

اگر بات کی جائے پیراسٹامول کی جو کہ عام بخار، سر اور جسم کے درد کے حوالے سے استعمال کی جاتی ہے، اس کے خام مال کی قیمت 900 روپے کلو تھی، جو کہ اب 3 ہزار 200 روپے کلو ک دی گئی ہے۔

جبکہ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین غلام ہاشم نورانی کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نئی قیمیتں دی گئی ہیں، جن کے بعد صورتحال واضح ہوئی ہے اور اب ادویات مارکیٹ میں فراہم کر دی جائیں گی۔ شہریوں کی جانب سے بخار اور سر درد کی صورت میں یہی دوا استعمال کی جاتی ہے، سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیناڈول بنانے والی کمپنی نے پیناڈول ایکسٹینڈ کے نام سے نئی دوائی نکالی ہے۔

پرانی پیناڈول 500 ملی گرام تھی جبکہ نئی پیناڈول 665 ملی گرام ہے، 165 ملی گرام کا اضافہ کر کے کمپنی نے قیمت بھی بڑھا دی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.