عمران خان کی وجہ سےدوست ممالک ہم سے ناراض ہیں، حمزہ شہباز

image
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سےدوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، مہنگائی نے لوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آدھی رات کو عدالت کو کھلوایا گیا، عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں، عمران خان نے4 سال میں انتقام کےعلاوہ کیاکیا؟

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے آئین کے ساتھ مذاق کررہا تھا، عمران خان نے ملک کے جوانوں سے روزگار کے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان پاکستان کے اداروں کے خلاف ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آپ کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا، بہت جلد اسے اپنے سارے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالکل نہ سمجھیں یہ جو چاہے کہتے رہیں گے، عمران خان نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے، یہ آئین کو پاؤں تلے روندنا چاہتےتھے، یہ کہتے تھے کہ میں پاکستان اورکشمیرکا وکیل بنوں گا، یہ پاکستان کے وکیل بن سکے اور نہ ہی کشمیرکے۔

مزید پڑھیں13 mins agoہم نے آئین کی تشریح آج کے لیے نہیں آنے والی نسلوں کے لیے کرنی ہے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم نے...

24 mins agoالیکشن کمیشن تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کرے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کی اسکروٹنی...

31 mins agoکورونا سے سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے، شہرام ترکئی

شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ نقصان...

42 mins agoحکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے۔...

50 mins agoکورنگی کے چاروں زون آج سے فعال ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی کے چاروں زون آج سے...

56 mins agoفواد چوہدری کا مریم نواز کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ

فواد چوہدری نے مریم نوازکے بیان پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.