ان کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔۔ مشہور پاکستانی سیاست دانوں کی چند حیرت انگیز کمزوریاں

image

سیاست دان ہر موقع پر توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں، پھر چاہے وہ متنازع معاملہ ہی کیوں نہ ہو۔ کچھ میمز کا حصہ بن جاتے ہیں تو کوئی الیکٹرانک میڈیا کی نظروں پر آجاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے۔

عمران خان:

سابق وزیر اعظم عمران خان جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، عمران خان کی جہاں اچھائیاں ہیں وہیں ان کی شخصیت میں موجود کچھ چیزیں انہیں نقصان سے دوچار بھی کر دیتی ہیں۔

بہت جلدی دوسروں پر اعتماد کر لینا، اپنی بات پر قائم رہنا، یہ وہ چند خصوصیات ہیں جو کہ عمران خان کی کمزوری بھی بن جاتی ہیں۔

نواز شریف:

ن لیگ کے سربراہ نواز شریف بھی پاکستان کی سیاست کا اہم حصہ ہیں، لیکن ان کی جانب سے کیا جانے والا اندھا اعتماد کئی بار خود انہی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ جیسے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ نواز شریف کے تعلقات۔

شہباز شریف:

شہباز شریف جو کہ موجود وزیر اعظم بھی ہیں، ویسے تو کامیاب لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں لیکن ان کی ایک کمزوری انہیں مشکل میں بھی ڈال دیتی ہے۔

ان کی کمزوری یہ ہے کہ یہ ہر کسی سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ہر کسی سے بہترین تعلقات کی خواہش کی وجہ سے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے عمران خان کہتے ہیں کہ ایک بھائی لڑائی کرتا ہے اور دوسرا منانے کی کوشش کرتا ہے۔

مراد سعید:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا شمار ان نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے دلچسپ انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔

مراد سعید ویسے تو کئی خصوصیات رکھتے ہیں لیکن ایک کمزوری ایسی ہے جس سے میڈیا کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، یہ کمزوری ہے ان کا جذباتی پن، سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں مراد سعید کئی بار جذباتی ہو جاتے ہیں، قومی اسمبلی کے ایک سیشن کے دوران مراد سعید اس حد تک جذباتی ہوئے کہ شہریار آفریدی سمیت دیگر ممبران پارلیمٹ نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، لیکن ان کی کمزوری انہیں میمز کا حصہ بھی بنا دیتی ہے۔

چونکہ بلاول کی بول چال میں انگریزی تلفظ زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار جذبات میں کچھ ایسے الفاظ بھی بول جاتے ہیں جو کہ بعدازاں میمز اور تفریح کا ذریعہ بن جاتا ہے، جیسے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

اگرچہ زبان میں اوپر نیچے ہونا تو عام بات ہے، مگر پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدے کے لیے اسے کمزوری کے طور پر ضرور دیکھا جاتا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.