ان کی دو بیویاں ہیں، جن کے لیے یہ ناشتہ بھی بناتے ہیں اور کپڑے بھی استری کرتے ہیں کیونکہ ۔۔ اداکار محمود اسلم کی زندگی سے متعلق وہ سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی اداکار اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں شہرت پا لیتے ہیں، ڈرامہ بلبلے کے کردار بھی کچھ ایسے ہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی کردار محمود صاحب کے بارے میں بتائیں گے۔

اداکار محمود اسلم کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ہر لحاظ سے کرداروں کو نبھایا ہے، چاہے منفی کردار ہو یا مثبت، سنجیدہ ہو یا پھر مزاحیہ، غرض ہر کردار میں محمود صاحب نے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کا ڈرامہ اور اداکاری کو ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں، محمود اسلم ان دنوں بلبلے میں کام کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے کئی ایسے ڈراموں میں بھی کردار نبھایا ہے جیسے کہ خانی میں فیروز خان کے والد کا جس میں ایک سنجیدہ سیاست دان اور والد تھے، اس کردار میں موجود سنجیدگی اور منفی کردار کو محمود اسلم نے بخوبی نبھایا۔

ان کی پہلی شادی سہگل خاندان میں ہوئی اور یہ پاکستان کے سب سے قابل اور بہترین گھرانوں میں سے ایک ہے، اداکار محمود اسلم کی پہلی اہلیہ سے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

دوسری شادی امبر نوشین سے ہوئی جن سے تو سب واقف ہیں کیونکہ ان کا بھی شوبز صنعت سے ہی تعلق ہے، امبر نوشین سے محمود اسلم کی دو بیٹیاں ہیں، جن پر محمود صاحب بے حد ناز کرتے ہیں۔ دوسری شادی محمود صاحب نے 40 سال کی عمر میں کی، جبکہ امبر نوشین اور ان کے شوہر کی عمر میں کافی فرق ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں بیویوں میں محمود صاحب نے کوئی ناانصافی نہیں کی ہے، دونوں کو بہترین سہولیات اور خوش کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ اپنی دونوں بیگمات کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے تو وہ ایک بہترین باپ ہیں ہی لیکن بیویوں کے لئے بھی بہترین شوہر ہیں، وہ صبح بیگمات کو ناشتہ بنا کر دیتے ہیں اور ان کی دل بھر کر خدمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب گھر کے کام کرنے سے متعلق محمود اسلم نے ایک بہترین بات بتائی، ان کا کہنا تھا کہ ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں، ہماری والدہ نے ہمیشہ ہم بھائیوں سے گھر کا کام بھی کرایا، تاکہ جہاں کہیں بھی جائیں تو ہمیں سوئی میں دھاگہ ڈالنے سے لے کر کھانا بنانا تک آتا ہو۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts