ملک ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر جارہا ہوں.. عامر لیاقت حسین کا نیا اعلان

image

"اپنے اوپر لگے غلیظ الزامات کے جواب میں تھوڑی دیر میں آخری بیان دے کر پاکستان کی سر زمین کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر جارہا ہوں"

یہ الفاظ ہیں عامر لیاقت حسین کے جو رکن قومی اسمبلی ہونے کے ساتھ اسکالر بھی سمجھے جاتے ہیں۔ عامر لیاقت گزشتہ دو ہفتوں سے اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کہ وجہ سے خبروں میں بہت زیادہ دیکھے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ملک چھوڑ کر جانے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں وہ سجاد علی کا مشہور زمانہ گانا "میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں" پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.