پاکستان سے محبت کرنے والے نوجوت سدھو سنگھ کو 1988 کے روڈ ریج ڈیتھ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے لئے ان کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیکن آج اچانک ان کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی کہ ان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کو آج صبح میڈیکل چیک اپ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات میں پٹیالہ کے راجندرا اسپتال لے جایا گیا۔ ان کے
وکیل کہتے ہیں کہ سدھو گندم، چینی، میدہ نہیں کھا سکتے۔ وہ بیر، پپیتا، امرود، دودھ سمیت کھانے کی صرف وہ اشیاء لے سکتے ہیں جن میں فائبر اور کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتے۔
ان کو ایمبولزم جیسی بیماری ہے ساتھ ہی جگر کا مسئلہ بھی ہے۔
ان کو
DVT
کا مرض ہے جوکہ
رگ میں خون کے جمنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو عام خون کے بہاؤ میں
رکاوٹ بنتا ہے۔