میرے ہر میچ سے پہلے والدہ نفل نماز ادا کرتی ۔۔ 25 سال بعد بیٹی نے والد کا خواب کیسے پورا کیا؟

image

بیٹیاں سب سے بڑی رحمت ہوتی ہیں زحمت نہیں۔ یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے کیونکہ ایک لڑکی جس کا نام نگہت زرین ہے اور اس کا تعلق بھارت کی ریاست تلنگانہ سے بتایا جاتا ہے اس نے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ کی حریف کو ہرا کر بھارت کی پہلی مسلمان اور ہندوستان کی پانچویں خاتون باکسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

25 سالہ نگہت زرین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج یہ مقام اپنے ماں باپ کی بدولت حاصل ہوا ہے کیونکہ میرے ہر میچ سے پہلے میری والدہ نفل ادا کرتی اور ہر نماز میں میرے لیے خصوصی دعا کرتی۔

یہی نہیں مسائل تو بہت تھے لیکن ایک لڑکی ہو کر بھی میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا اور جو کرنا چاہا اس کی مجھے اجازت دی۔ اور یہ جو میری کامیابی ہے اس کا سارا کریڈٹ والدین کو ہی جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔ جسے نگہت کے گھر والوں اور تمام جاننے والوں نے بہت دلچسپی سے دیکھا۔ مزید یہ کہ اس خوشی کے موقعے پر ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ اپنی بیٹی کو جیتتا دیکھنا چاہتی ہوں کیونکہ اس کے پیچھے اس نے بہت محنت کی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.