ایشیاء کپ 2022:بھارت کو جاپان سے شکست، ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ

image

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشیاء کپ 2022میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، بھارتی سورماؤں کی اگلے مرحلے میں رسائی کا دارومدار کل پاکستان اورجاپان مقابلے کے نتائج پر ہوگا۔

جکارتہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں جاپانی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو ابتداء سے ہی کھل کر کھیلنے کاموقع نہ دیا اور اہم مقابلے میں 2 کے مقابلے پانچ گولز سے شکست دیکر بھارت کا ایونٹ میں راستہ مسدود کردیا۔

بھارت اب پول اے کے پوائنٹس ٹیبل پرتیسرے نمبر پر ہے اور جاپان سب سے آگے ہے جبکہ بھارت کے ایونٹ میں موجود رہنے کا انحصار کل پاکستان اور جاپان کے درمیان ہونیوالے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔

بھارت نے پہلے ہی کوارٹر میں گول تو کیا تاہم وہ میچ کا خاتمہ جیت پر نہ کر سکا اور اس طرح میچ آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے گول کے باعث ایک، ایک پر ختم ہوا۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے ہراکرپہلی کامیابی حاصل کی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.