ایک ٹانگ سے اسکول جانے والی لڑکی۔۔ آپریشن کے بعد ٹانگ کھو دینے والی بچی کس مشکل سے اسکول جاتی ہے؟ دیکھیں ویڈیو

image

"میرے والدین پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ وہ مزدور ہیں، لیکن میں پڑھنا اور ٹیچر بننا چاہتی ہوں‘

یہ الفاظ کہنے والی ایک ١٠ سالہ بچی ہے جس کا نام سیما ہے۔ سیما بھارت کے ایک گاؤں فتح پور سے ہے۔ کچھ سال قبل سیما کا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا جس میں انفیکشن پھیل جنے ے خوف سے ڈاکٹر کو اس کی ایک ٹانگ کاٹنی پڑی۔ اس حادثے نے سیما کے پڑھنے لکھنے کے جذبے پر کوئی اثر نہیں ڈالا اور وہ اب ایک ٹانگ سے اسکول جاتی ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ معذور بچی ایک ٹانگ سے بمشکل اسکول جاتی ہے۔ سیما کے اسکول کے استاد گوتم کمار گپتا کہتے ہیں کہ “میں اس بچی کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں وہ کبھی اپنی معذوری کی شکایت نہیں کرتی نہ بہانہ بنا کر کلاس چھوڑتی ہے لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ کس مشکل سے اسکول آتی ہے“

سیما کی والدہ بے دیوی کہتی ہیں کہ “ اپنے گاؤں کے دوسرے بچوں کو دیکھ کر سیما نے بہت ضد کی کہ مجھے بھی اسکول جانا ہے ہم اسکول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے بہت غریب ہیں لیکن بیٹی کی لگن دیکھ کر خوشی ہوتی ہے“

سیما کی ایک ٹانگ سے اسکول جانے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو کافی جذباتی کردیا۔ جموئی ضلع کے ڈی ایم نے سیما کے لئے ایک سائیکل، مصوعی ٹانگ اور پکے گھر کا وعدہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ مشہور اداکار سونو سود نے بھی سیما کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ سونو کہتے ہیں اب سیما ایک نہیں دو ٹانگوں پر اسکول جائیں گی۔ میں ٹکٹ بھیج رہا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ دونوں ٹانگوں پر چلیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.