قتل ہونیوالے خاندان کی پہلی برسی۔۔۔ ۔کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

image

اوٹاوا:دہشت گردی کے واقعہ میں قتل ہونیوالے خاندان کی پہلی برسی کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے اونٹاریو میں گزشتہ برس حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار مسلمان افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور مرنے والوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناقابل قبول ہے، مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 جون 2021کو کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 46 سالہ فزیو تھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، بیٹی 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور 74 سالہ والدہ شامل ہیں جبکہ 9 سالہ بیٹی فائز سلمان زخمی ہوئی تھی۔

کینیڈا کے اٹارنی جنرل نے 20 برس کے نتھانئیل پر صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر قتل کرنے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کو ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا جس پر کینیڈا کی تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے ان کا ساتھ دیاتھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.