پاکستان میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے انڈین سپائی ماسٹر اجیت دوول کون؟

image

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائرز اجیت دوول کو تیسری مرتبہ اسی عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے دستِ راست سمجھے جانے والے سپائی ماسٹر اجیت دوول انڈیا کی تاریخ میں قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر سب سے زیادہ دورانیے تک فائز رہنے والے شخص بن چکے ہیں۔

ان کی 10 برس کی کارکردگی کو دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ماضی کی حکومتیں ان پر کتنا اعتماد کرتی رہی ہیں۔

اجیت دوول کے عہدے کی مدت پانچ جون کو ختم ہو گئی تھی جبکہ 10 جون 2024 سے انہوں نے اسی عہدے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

اجیت دوول انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1968 کے بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آفیسر ہیں جو انڈیا کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس آپریشنز میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے انڈیا کی سکیورٹی سے متعلق حکمت عملیوں بالخصوص چین سے تعلقات کی نقشہ گری میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا تیسری مرتبہ قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تعینات ہونا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ان کی صلاحیتیوں پر کتنا  بھروسہ کرتی ہے۔

اجیت دوول پہلے انڈین پولیس آفیسر ہیں جنہیں ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی بنیاد پر انڈیا کا دوسرا اعلیٰ ترین اعزاز کِرتی چکرا ایوارڈ ملا۔

انہوں نے پاکستان میں انڈین ہائی کمیشن میں چھ برس تک خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ 1988 میں خالصتان تحریک کے خلاف آپریشن بلیک تھنڈر کی قیادت بھی اجیت دوول نے کی۔ وہ 2004 سے 2005 تک انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔

اجیت دوول کو 1990 میں انڈیا مخالف عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے کشمیر میں بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اجیت دوول ہی تھے جنہوں نے انڈیا کے زیرانتظام جموں کشمیر میں1996 کے انتخابات کی راہ ہموار کی۔

اجیت دوول کو 1990 میں انڈیا مخالف عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے کشمیر میں بھیجا گیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)اجیت دوول کو انڈیا کی پاکستان کے خلاف 2016 کی سرجیکل سٹرائیکس اور پھر 2019 کی بالاکوٹ ایئر سٹرائیکس کا ماسٹر مائنڈ شمار کیا جاتا ہے۔ یہ حملے ان کی ’جارحانہ دفاعی حکمت عملی‘ کے مثال کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

ناگالینڈ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل اور میانمار کے علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشنز کا شمار بھی اجیت دوول کے کارناموں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے چین اور انڈیا کے درمیان سرحدی تصادم  کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اپنے عہدے کی دوسری مدت کے دوران اجیت دوول کو کابینہ کے وزیر کا درجہ بھی دیا جو قومی سلامتی کے امور میں ان کی مہارت کا اعتراف تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.