جی 7 ممالک کا اجلاس، روس کے اثاثے یوکرین کو دینے پر اتفاق

image

روم: جی 7 ممالک کے سربراہان نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل دینے پر اتفاق کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مسلسل دوسرے سال جی 7 اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس دوران یوکرینی صدر امریکہ اور جاپان کے ساتھ نئے سیکیورٹی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جی 7 کے سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کے لیے 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر اتفاق کیا۔ ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مناسک حج کا آغاز، عازمین آج منیٰ روانہ ہوں گے

عالمی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ جی سیون کے سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن پر کیا گیا۔

روس کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.