جس نے میرے ساتھ دفتر آنا ہے مفت میں چل سکتا ہے ۔۔ مہنگائی کے دور میں شہری نے لوگوں کو اپنی موٹرسائیکل پر بِنا پیسے لیے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا

image

ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گذشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے افواہ پھیلی جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے پیٹرول پمپس کا رخ کیا جس سے دیگر لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہوا۔

ایسے مشکل وقت میں کچھ نیک بندے بھی سوشل میڈیا پر مسیحا بن کر سامنے آئے جنہوں نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کی مدد کرنے کا بیڑا اُٹھایا۔

گذشتہ روز سے اب تک ایک دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی تصویر اپ لوڈ کیئے بغیر ایک پوسٹ لکھی جس پر اس شخص کو سراہا جا رہا ہے۔

مدد کرنے والے مذکورہ شہری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھائی میں طارق روڈ میں واقع ڈالمن مال میں ملازمت کرتا ہوں۔ میرا روٹ کھارادر، طارق روڈ ہے۔ میری نوکری کی شفٹ صبح 12 بجے سے رات بجے تک ہے۔

صارف نے لکھا کہ اگر کسی بھائی کو میرے ساتھ آنا جانا کرنا ہے تو وہ میرے ساتھ مفت میں جا سکتا ہے۔ پک اینڈ ڈراپ بالکل مفت ہے۔ سی ڈی 70 موٹر بائیک۔

آخر میں شہری نے لکھا کہ اکیلا جاؤں تو بھی اتنا ہی فیول لگتا ہے کوئی ساتھ آجائے گا تو دعا ہی مل جائے گی۔

اس شخص کا نام اور موبائل نمبر کیا ہے اس حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا البتہ اس نے آنے جانے والے لوگوں کے لیے مدد کا ہاتھ آگے بڑھا دیا۔

آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.