بزرگ شہری کے سامنے خطرناک مگر مچھ آ گیا ۔۔ بوڑھے شخص نے قریب آتے مگر مچھ کو فرائی پین سے بھگانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ دیکھیے

image

جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں اپنے سے کئی فٹ بڑے مگرمچھ سے نبر آزما ہے، ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص لال شرٹ پہنے ہوئے تھا۔

آسٹریلیاء کے سیاحتی پارک کے اونر نے اپنے پارک میں موجود مگر مچھوں سے دوستی اور لگاؤ کو سیاحوں کے ساتھ کچھ اس طرح شئیر کیا کہ سب کی توجہ حاصل کر لی۔

کافی لمبے مگرمچھ نے جیسے ہی لال شرٹ پہنے بوڑھے شخص کو مگر مچھوں کے ایریا میں اترتے دیکھا تو قریب آنے کی کوشش کی، سیاحوں کی آنکھیں چونک گئیں، منہ کھل گیا اور خوف و دہشت عیاں تھی کہ کہیں مگرمچھ بوڑھے شخص کو اپنا شکار ہی نہ بنا لے۔

مگر ہوا کچھ یوں کہ بوڑھے شخص کے ہاتھ میں تھا فرائی پین، بوڑھا فرائی پین ہاتھ میں لیے جب نیچے اترا تو سب کا خیال تھا کہ کہیں نیچے چولہا رکھا ہے یا پھر مگرمچھوں کو کھانا دینے جا رہا ہے۔

مگر رک جائیے جناب آپ کچھ اور نہ سوچئے کیونکہ جس طرح دیسی فیملیز میں مائیں بچوں کو کی پٹائی کے لیے ہینگر کا استعمال کرتی ہیں اسی طرح اس بوڑھے نے فرائی پین سے مگر مچھ کی عقل ٹھکانے لگانے کا طریقہ نکال لیا ہے، جو پُر اثر بھی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرائی پیش کا پہلا وار ہی مگر مچھ پر پُر اثر تھا جبکہ دوسرے وار نے مگر مچھ کو واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا، اور پھر مگرمچھ واپس پانی میں چلا گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.