ٹرمپ نے پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صارفین کی بلند پیٹرول قیمتیں دنیا اور امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے معمولی قیمت ہیں۔

گرینڈ آئی لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں جلد 1.85 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوجائیں گی اور یہ کمی 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا فوراً بعد متوقع ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کو ممکنہ طور پر بدترین سانحات میں سے ایک سے بچا رہا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US