پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے معروف صحافی و تجزیہ نگار عمران ریاض خان کی اچانک رات گٸے گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے۔
ہر سوشل میڈیا پیج پر عمران ریاض کو پنجاب پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں اور ان کے فالوورز کی جانب سے شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
پہلے تو ان کی گاڑی میں بیٹھے گرفتاری دینے کی ویڈیو وائرل ہوٸی اور اب ان کی جیل سے ویڈیو سامنے آٸی ہے جس میں وہ بالکل پر اِطمینان دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ تکیے تو منگوا دیں، پھر ویڈیو بنانے والا شخص عمران ریاض سے استفسار کرتا ہے کہ سر کیا یہ آپ کو چھوڑ دیں گے جس پر وہ جواب دیتے ہوٸے کہتے کہ چلیں دیکھتے ہیں یہ چھوڑیں نہ چھوڑیں میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔
عمران ریاض کی گرفتاری کے بعد دیگر صحافی حضرات کے بیانات سامنے آنے لگے ہیں۔