روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپے کی کمی

image

انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مزید مستحکم ہو گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 4 روپے 66 پیسے کی کمی کے ساتھ 217 روپے 25 پیسے تک آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 218 روپے 88 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.