یہ وائرس انسانوں سے بھی جانوروں کو لگ سکتا ہے ۔۔ منکی پاکس کا پہلا حیران کن کیس سامنے آگیا

image

پیرس: ناول کورونا وائرس کے بعد دنیا میں نت نئی وباؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جانوروں سے انسانوں میں وائرس کی منتقلی کے بعد اب انسانوں سے جانوروں میں بھی وباء پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پیرس میں انسان سے جانور میں منکی پاکس کے منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا ہے، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سالہ کتے اٹیلین گرے ہانڈ کے جسم پر چھالے نمو دار ہونے کے بعد مالکان اس کو پیرس کے ایک اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا پالتو کتا منکی پاکس میں مبتلا ہے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ جب ان میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنے کتے کو دیگر افراد اور جانوروں سے گھلنے ملنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتی۔

مالکان میں وائرل بیماری سامنے آنے کے تقریبا دو ہفتوں کے اندر ہی ان کے کتے میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔

فرانس کے دارالحکومت میں قائم سوبون یونیورسٹی میں کتے کا معائنہ کیا گیا جہاں محققین نے اس میں اس ہی وبائی بیماری کی تشخیص کی جو اس کے مالکان کو تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.