فوجیوں کی کیپ ایک دوسرے سے الگ کیوں ہوتی ہے؟ فوجی کیپ کے بارے میں اہم معلومات اور ان سے جڑے راز

image

فوج پاکستان کا سب سے معتبر، ہر دل عزیز اور باعزت ادارہ ہے۔ اسی وجہ سے عوام بھی اس ادارے کے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ خاص طور پر فوجیوں کے یونیفارم میں تو لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی ہوتی ہے تو آئیے آج ہم آپ کو فوجی کیپ کے بارے میں کچھ اہم اور دلچسپ معلومات دیتے ہیں۔

پیک کیپ

یہ وہ خاص کیپ ہے جو فوج کے اعلیٰ حکام کے لئے مخصوص ہے۔ زیاد تر یہ کیپ کسی خاص یا قومی دن کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔ قومی دن پاکستان کی تینوں بحری، بری اور فضائی فوج کے سربراہان یہی کیپ پہنتے ہیں مگر ان کا رنگ مختلف ہوتا ہے۔ ائیر فورس چیف کی کیپ کا رنگ نیلا، نیوی کا سفید جبکہ بری چیف آف آرمی سٹاف کی کیپ کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔

بیریٹ کیپ

بیریٹ کیپ فوجی جوان اس وقت لگاتے ہیں جب فوج کے اندر ہی کوئی تقریب منعقد کی جارہی ہو۔ اس کیپ سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کون سا فوجی کس رجمنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔ کیپ کے اوپر لوگو رجمنٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔

کومبیٹ یونیفارم کیپ

اس کیپ کو وہ آرمی اہلکار پہنتے ہیں جو فیلڈ پر اور مختلف فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں۔ یہ کیپ عام کیپ جیسی ہوتی ہے لیکن اس کا رنگ آرمی یونیفارم سے میچ کرتا ہوا رکھا جاتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.