موبائل فون پر لمبی بات کرنے والوں کے لئے اہم خبر۔ کچھ عرصہ قبل ایف بی آر نے موبائل فون پر 5 منٹ سے لمبی کال پر 75 پیسے ٹیکس عائد کیا تھا جسے موبائل کمپنیز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 5 منٹ سے زیادہ لمبی کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں 3 رکنی بینچ شامل تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ہوئی۔
سپریم کورٹ کی ہدایت
سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اس سلسلے میں ایف بی آر اور دیگر آنے والی تمام اپیلوں کو جمع کیا جائے اور ایک ماہ کے اندر کیس کی سماعت کی جائے۔