بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے،وزیرداخلہ پنجاب

image

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے گا، سنا ہے جاتی عمرہ میں مفرور رہائش پذیر ہے۔

بنی گالا پہ ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جاے گا۔ سنا ہے وہاں بھی کوی مفرور رہائش پزیر ہیں

— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar)

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل ہوا، سیشن کورٹ سے ضمانت نہیں کرائی گئی، عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.