ہلدی اور لونگ کو 7 روز تک ملا کر رکھ دیں اور پھر۔۔ جانیں ان دو مصالحوں کو ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے

image

دیسی مصالحے نہ صرف کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ صحت کے بھی بہت سے مسائل حل کرتے ہیں۔ ایسے ہی مصالحے ہلدی اور لونگ بھی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان کو ایک ساتھ استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے جن سے ان کے فوائد بھی دگنے ہوجاتے ہیں۔

ہلدی کی غذائی اہمیت

ہلدی اینٹی انلفلیمیٹری یعنی سوزش کم کرنے والے عناصر سے مالامال ہوتی ہے۔ ہلدی میں وٹامن سی اور بی 6 موجود ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے اور جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو نکالتا ہے۔

لونگ کی غذائیت

جو لونگ ہم کھاتے ہیں وہ دراصل لونگ کے درخت کے سوکھے ہوئے پھول ہوتے ہیں۔ یہ بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا رنگ گہرا کتھئی ہوتا ہے۔ لونگ معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر ان میں میگنیشیئم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن کے، پوٹاشیم اور یوجینول بھی ہائے جاتے ہیں۔ لونگ عرصہ دراز سے دواؤں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ملا کر کھانے کے فائدے

ان دونوں مصالحوں کو ملا کر کھانے سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو گرمائش پہنچاتا ہے۔ ہلدی یوں بھی اپنے اینٹی فلیمیٹری خصوصیات کی وجہ سے جسم اور ہڈیوں کے درد کے لئے مفید ہے یہاں تک کہ چوٹ میں بھی ہلدی کا دودھ پلایا جاتا ہے۔ لونگ کے ساتھ ہلدی مل کر ایک تیز اثر مرکب تیار کرتی ہے جو اینٹی انفلیمیٹری کے ساتھ اینٹی بیکٹیریل بھی ہوتا ہے جس سے مختلف انفیکشن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

لونگ اور ہلدی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں یہاں تک کہ کینسر کے خلیات سے لڑنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ جسم سے فاضل اور زہریے مادوں کو خارج کرتے ہیں۔ یہ مرکب جگر اور خون کی صفائی کرتا ہے۔ ہاضمہ تیز ہونے کی وجہ سے چربی کو جمنے نہیں دیتا اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس مرکب سے الرجی، نزلہ اور کھانسی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

استعمال کا طریقہ

اس کو کھانے لکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے لونگ کا پاؤڈر بنا کر اسے ہم مقدار پسی ہوئی ہلدی میں ملا کر ٧ روز کے لئے چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کے خواص جذب کرلیں۔ اب اس مرکب کو ایک چائے کا چمچہ روزانہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاہیں تو اس کی چائے بنا کر پی لیں اور چاہیں تو دودھ میں ملا کر پی لیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.