امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔
سینٹ کام کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کی گئی تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور کسی بھی امریکی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 ایرانی آئل ٹینکروں کو تباہ کیا ہے۔ یہ جہاز اربوں ڈالرز مالیت کے ایک خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاسدارانِ انقلاب کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، اور ایران ان کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔
یہ ردِعمل پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں اور 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔