آٹے اور چاول میں موجود کیڑوں کو ملا کر پکائیں کیونکہ ۔۔ چاولوں میں پیدا ہونے والے سرخ کیڑوں سے متعلق سائنس کا تجربہ لوگوں کو حیران کیوں کر رہا ہے؟

image

کیڑے مکوڑے کھانے کا سن کر یقیناً آپ حیران ہوجائیں گے، بہت سے لوگ یہ بات سن کر شاید ابکائیاں بھی لیں کہ کیڑے مکوڑے کو پکایا جائے۔۔۔ لیکن جی ہاں ایک ہونے والی تحقیق کے مطابق کیڑے مکوڑوں میں پروٹین اور وٹامنز کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔اور ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض کیڑے پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کو اگر پکا کر کھایا جائے تو اس سے گوشت کا ذائقہ مل سکتا ہے۔

دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں کیڑے مکوڑوں کو کھانا خاصا پسند کیا جاتا ہے اور ان کے ہاں اس سے طرح طرح کی ڈشز بنائی جاتی ہیں۔ ان ممالک میں افریقہ اور مشرقی ایشیا سمیت امریکہ کہ کچھ علاقے بھی شامل ہیں۔ کچھ ماہرین کی تحقیق کے مطابق آٹے اور چاول میں پائی جانے والی سرسری(سرخ کیڑے) میں سپر فوڈ والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔

پروں سمیت پورے کیڑے کو کھایا جا سکتا ہے جبکہ ہم گائے کا صرف 40 فیصد حصہ کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سنہ 2013 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کیڑے کھانے سے نہ صرف انسان اپنی غذائی ضروریات پوری کرسکتا ہے بلکہ اِس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

لندن کے امپیریئل کالج سے منسلک ڈاکٹر ٹِلی کولنزکا کہنا ہے کہ "عنقریب کیڑے کھانا بہت عام سی بات ہو جائے گی کیونکہ انکے کئی ماحولیاتی فوائد ہیں۔ مغربی دنیا میں انسانی وجود کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر ہمیں گوشت کی خوراک کو ترک کرنا ہو گا۔ ترقی پذیر ممالک میں غذائی قلت کے مسائل کا سامنا ہے اور ایسے میں کیڑے مکوڑے خوراک کا ایک اہم حصہ بن سکتےہیں۔"

اس کے ساتھ بھی اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر مختلف اقسام کے کیڑوں کو چینی کے ساتھ ملا کر پکایا جائے تو اس میں سرخ گوشت کا ذائقہ آجاتا ہے۔ اور اگر ان کو فرائی کریں تو باربی کیو کا مزا ملے گا۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی پتہ چلی کہ آٹے اور چاول یا کچن میں پائے جانے والے کیٹے مکوڑوں میں بہت زیادہ فائبر،پروٹین یا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی غذائیت سرخ گوشت کے جیسی ہوتی ہے۔

کورین ماہرین کی اس تحقیق کے نتیجے میں وہ لوگ جو مہنگا گوشت افورڈ نہیں کرسکتے وہ ان کیڑوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کیونکہ دنیا بھر میں پیدا ہونے والی آلودگی کی وجہ سے جانوروں سے حاصل شدہ گوشت کئ سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کیڑوں کے ساتھ ایسا کو ئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اسی لئے ماہرین کا خیال ہے کہ کیڑے کھائیں اور صحت مند ہوجائیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.