محبت کی شادی کے بعد طلاق کیوں لی ؟ فردوس عاشق اعوان پہلی مرتبہ اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ پاکستان میں ایکٹر کرکٹر سے زیادہ سیاست دان مشہور ہیں اور لوگ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔ ایسے میں کچھ سیاست دان ہیں جو اکثر مختلف مشغلوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں اور ان میں سے ہی ایک پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق عوان ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کبھی کرکٹ کھیلتے نظر آتی ہیں تو کبھی ماربل کی سلیب توڑتے ہوئے، وہ اپنے جارحانہ اور بے باک انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور لوگ انھیں پسند بھی کرتے ہیں، لیکن کیا آپ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں؟ فردوس عاشق سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی ذاتی زندگی کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کیا کہا آئیے آپ کو بتاتے ہیں

شادی اور طلاق:

فردوس عاشق اعوان نے بزنس مین ملک امجد اعوان سے پسند کی شادی کی تھی جس کے کچھ سال بعد انھوں نے طلاق لے لی تھی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا طلاق کی وجہ سیاست تھی تو انھوں نے کہا کہ "میری سیاست شروع ہی ذات کی نفی سے ہوتی ہے، کوئی بھی شخص جب تک اپنی ذات کی نفی نہیں کرتا وہ دوسروں کیلیئے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ میں نے کبھی کسی پر منحصر ہونا نہیں سیکھا اور ہمیشہ یہی سوچا کہ اپنے لیئے جو کرنا ہے مجھے خود ہی کرنا ہے، تبھی میں دوسروں کیلیئے کچھ کر پاؤں گی۔ میں بہت زیادہ خود مختار ہوں" شاید یہی سوچ رشتے کی ناکامی کی وجہ بنی

اکلوتی بیٹی کہاں ہے؟

فردوس عاشق عوان کی بیٹی انکی سگی اولاد نہیں ہے بلکہ وہ گود لی ہوئی بچی ہے، جو اب اُنھی کے ساتھ رہتی ہے۔ انکی بیٹی ابھی (ایم بی بی ایس) فرسٹ ائیر میں ہے، جو آگے چل کر اپنی ماں کی طرح ایک ڈاکٹر بنے گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.